• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس کے زیراہتمام سکول لیڈر شپ کانفرنسزکا پہلا سیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) پاکستان نے رواں سال کی سکول لیڈر شپ کانفرنسز (ایس ایل سی) کا پہلا سیشن ملتان میں منعقد کیاجس میں جنوبی پنجاب کے سکولوں کے سربراہان، اساتذہ اور تعلیمی رہنماؤں نے شرکت کی،کانفرنس کا مقصد 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق تدریسی معیار اور سیکھنے کے نتائج میں بہتری کے لیے مؤثر اور جدید حکمت عملیوں کا جائزہ لینا تھا، استقبالیہ خطاب میں او یو پی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد سعید حسین نے پاکستان میں تعلیم کو درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں طلبہ کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ اسکول مہارتوں پر مبنی نصاب، اساتذہ کی ترقی، جدید تدریسی طریقے، ہمہ گیر تعلیم اور ڈیجیٹل قابلیت کو ترجیح دیں۔
ملتان سے مزید