اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کی بیرل والز کا 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھا وا نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں کوشیڈول اور ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے میں شامل ریمپ ون کی دیواروں کا 60 فیصد جبکہ منصوبے کی بیرل گرڈر کا 100 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔