• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، اے این پی

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤ ں نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی پشتون قومی تحریک کی صد سالہ جدوجہد انہی شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے قوم دشمن قوتوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے سپوت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ و جاوید ہیں شہدا کی یاد منانا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہرسیاسی کارکن کی بنیادی ذمہ داری ہے 23 نومبر کو شہدائے وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی اور شہید اسد خان اچکزئی کی برسی کے موقع پر کوئٹہ میں منعقد ہونے والا جلسہ عام اور اس میں اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی شرکت پشتون افغان وطن کو درپیش سنگین مسائل کے حل وسائل پر اختیار میں اہم اور فیصلہ کن کردار کا حامل رہیگا ان خیالات کا اظہار پارٹی کے صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا صوبائی ترجمان ولی داد میانی صوبائی فنانس سیکرٹری عبداللہ ترین ضلعی صدر ملک حنیف اچکزئی ضلعی جنرل سیکرٹری جمال کاکڑ اور تحصیل صدور جہانگیر شاہ کاکڑ منیر احمد کاکڑ نصراللہ اچکزئی سعداللہ خپلواک اور خواجہ محمد کاکڑ نے باچا خان مرکز مئی زئی اڈہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اب تک کئے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید تیاری کی ضرورت پر زور دیاگیا۔
کوئٹہ سے مزید