کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 7 ملزمان کو گرفتار اوراسلحہ اور منشیات برآمد کرلی جبکہ 10 افغان باشندوں کو حراست میں لےکر ڈی سی آفس کے حوالے کیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمدآصف خٹک کی ہدایت پرنیو سریاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم محمد علی کو گرفتار کر کے اسلحہ اور 6 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں جبکہ تھانہ ڈی ایس پی شہید جمیل کاکڑ پولیس نے نامزد ملزم فرہاد کو گرفتار کیا 10 موٹر سائیکلوں کو بند اور 6 غیر نمونہ نمبر پلیٹیں اتاریں 20 کے چالان کئے انڈسٹریل پولیس نے ملزم نصیب اللہ سے 2 کلو چرس ، مفرور ملزم اعظم کو گرفتار کیا 31 موٹر سائیکلوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹیں اور 40 موٹر سائیکل سواروں کے پٹو اتروائے بروری پولیس نے نامزد ملزم شریف، رمضان اور فرزاد کو جبکہ 10افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ڈی سی آفس کے حوالے کیا اور 35 موٹر سائیکلیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹیں اتاریں اور ان کے خلاف کارروائی کی۔