کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اوردیگر عہدیداروں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کے چیئرمین اسلم کھوکھر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیاہے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ برادری ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔