کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہی گیری کا عالمی دن21نومبرکو منایا جائے گا پاکستان کے ساحلی علاقوں میں سب سے قدیم پیشہ اور سب سے زیادہ افراد کے روزگار کا ذریعہ ماہی گیری ہی ہے۔ ساحلی کناروں پر بسنے والے لوگ عموما ماہی گیری کے پیشے سے جڑے ہوتے ہیں۔بلوچستان جسکی ساحلی پٹی 700 کلو میٹر طویل ہےجو یومیہ لاکھوں لوگوں کو روزگار دیتا ہےلیکن عالمی مارکیٹ تک رسائی نہ ہونے سے ماہی گیر معاشی مشکل کا شکار ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ماہی گیروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔