• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی کا منصوبہ بنایا گیاہے، پی ٹی آئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ناظم رحیم کاکڑ سردار حسن شاہ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ ضیاالحق ارشد اچکزئی امین آغا اور نعمت خان نے مشترکہ بیان میں کہاہےکہ ضلع کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی کا منصوبہ بنایا گیا ہے فارم 47 کے ارکان حکومتی ترقیاتی فنڈ کوئٹہ میں اپنے اپنے پارٹی کے امیداوروں کے وارڈز میںخرچ کررہے ہیں اور سولر کٹ اور نقد پیسوں کی تقسیم کے دوران شفاف الیکشن کیسے ممکن ہے یہ سب فراڈ اور جھوٹ کا الیکشن ہوگاانہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر کوئٹہ میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال کو روکےورنہ فروری 2024 کے الیکشن کی طرح 28 دسمبر کے الیکشن بھی متنازع بن جائیں گےتحریک انصاف عوام کےساتھ کھڑی ہے اپنے امیدواروں کے مفادات کے تحفظ کی خاطر ہر حد تک جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید