کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) رکن بلوچستان اسمبلی اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما میر عبید گورگیج نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت ، تعمیر و ترقی اور روشن سیاسی سوچ کا ساتھ دیا ہے ،عوامی اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ضروری ہے کہ منتخب نمائندے زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے عملی اور دیرپا اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ پی بی 44 سمیت پورے بلوچستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ، تعلیم و صحت کے نظام کی بہتری ، روزگار کے مواقع فراہم اور زراعت و معدنیات کے شعبوں کی ترقی کے لیے مربوط حکمتِ عملی ناگزیر ہے عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے منتخب کیا ہے اور ہم اُن کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی ترجمان رہی ہے اور آئندہ بھی صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل کو شفافیت کے ساتھ استعمال کیا جائے تو نہ صرف پسماندگی دور ہوسکتی ہے بلکہ بلوچستان پورے ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا عوام کی خدمت میرا مشن ہے اور اسے پورا کرنا میری ذمہ داری بھی ہے۔