کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلاامتیاز رنگ و نسل اور مذہب عوامی مسائل حل کرنا پشتونخوا میپ کا منشور ہے پارٹی میں عوام کی جوق در جوق شمولیت پارٹی کی درست سیاست ، عوامی خدمت اور پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے عوام غیروں کی سیاست ترک کرکے اپنے قومی اہداف کے حصول اور مسائل سے نجات کے لیے پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شامل ہوں ان خیالات کا اظہار پشتونخوا میپ کی مرکزی کمیٹی کے رکن سابق ایم پی اے ولیم جان برکت ، صوبائی لیبر سیکرٹری حبیب الرحمٰن بازئی ، صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی و دیگر رہنماؤں نے مسیحی کالونی بشیر آباد فیز ٹو نواں کلی کوئٹہ میں بشارت یونس کی سربراہی میں 25 افراد کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ وفاداری کو شعار بناتے ہوئے پارٹی کے انسان دوست ، وطن دوست پیغام کو دوسروں تک پہنچانے میں ہراول دستہ کا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ مسیحی آبادیوں میں کوئی بھی مسئلہ درپش ہو اس کے حل کے لئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔