• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں گھریلو تشدد بل کی منظوری اہم پیشرفت ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی چیئر پرسن کرن بلوچ نےقومی اسمبلی نے گھریلو تشدد (تحفظ و تدارک) بل کی منظوری کو ملک میں گھریلو تشدد کے متاثرین کے لیے ایک اہم قانونی سنگِ میل قرار دیتے ہوئےبل کی محرک شرمیلا فاروقی کو خراج تھسین پیش کیا ہے، ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ قانون کا مقصد گھریلو تشدد کے معاملات میں فوری اور مؤثر قانونی کارروائی کو یقینی بنانا، متاثرہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا اور ذمہ داران کو سخت سزا کے ذریعے ایسے واقعات کی روک تھام کرنا ہے۔ کرن بلوچ نے یہ قانون نہ صرف خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے بلکہ معاشرے میں انصاف اور ذمہ داری کے رجحان کو مضبوط بنائے گا۔ یہ پیش رفت ملک میں خواتین کی سلامتی اور فلاح کے لیے ایک تاریخی موڑ ہے۔
کوئٹہ سے مزید