• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات کیلئے کرسچن الائنس پینل کے قیام کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کرسچن الائنس پینل کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر خلیل جارج اور نائب چیئرمین عرفان بشیر نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کرسچن الائنس پینل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الائنس کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کرسچن الائنس پینل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار گراس روٹ پر مسیحی نمائندوں کو کرسچن الائنس پینل کے پلیٹ فارم سے میدان میں اتاریں گے انہوں نے کہا کہ پینل کے قیام کا مقصد کسی سیاسی پارٹی کی مخالفت نہیں بلکہ مختلف حلقوں میں اتحاد کی صورت میں انتخاب لڑنا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں جہاں مسیحی آبادی کی اکثریت ہے وہاں مختلف پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرکے پینل اپنے امیدواروں کو کامیاب کرائے گا انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری بلوچستان خاص طور پر کوئٹہ میں بڑی تعداد میں آباد ہے اور ان کے مسائل بھی زیادہ ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں سروے کرکے امیدواروں کو میدان میں اتارینگے جن وارڈز میں ہماری اکثریت ہے وہاں کرسچن الائنس پینل اپنے امیدوار کھڑے کررہا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید