• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے متعدد ان لینڈ ریونیو افسران کے تبادلے اور تقرریاں

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس کے متعدد افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور اگلے احکامات تک برقرار رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آر ٹی او پشاور میں تعینات انسپکٹر آئی آر زاکر خان کو آر ٹی او حیدرآباد، محمد یحییٰ خان کو آر ٹی او کوئٹہ، عبداللہ کو آر ٹی او بہاولپور، محمد عمران کو آر ٹی او ملتان، جبکہ ظفر اقبال خان کو آر ٹی او فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح محمد جنید ولد فقیر گل کو آر ٹی او ساہیوال، اور کاشف حسین کو آر ٹی او سرگودھا پوسٹ کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید