• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ PAC‘ جامعہ کراچی کو داخلہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کراچی یونیورسٹی انتظامیہ کوکراچی سندھ پاکستان (کے ایس پی )ایڈمشن پالیسی کا از سرنو جائزہ لینے اور کراچی یونیورسٹی میں تمام داخلے کے ایس پی پالیسی کے بجائے اوپن میرٹ پر سندھ ڈومیسائیل کے بنیاد پر کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ منگل کو پی اے سی اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر عمران احمد نے پی اے سی کو بتایا کے 1990ء سے سینڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل کی منظوری سے یونیورسٹی میں داخلے کراچی، سندھ اور پاکستان پالیسی پر دئے جا رہے ہیں اور یہ پالیسی تاحال لاگو ہے تاہم ایک دوشعبوںمیں داخلے اوپن میرٹ پر کئے جا رہے ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کہ کیا یونیورسٹی انتظامیہ کراچی کو سندھ سے الگ تصور کر رہی ہے جو داخلے کے ایس پی پالیسی پر دئے جا رہے ہیں؟نثار کھوڑو نے یونیورسٹی انتظامیہ سے استفسار کیاکہ شہیدبینظیر بھٹو چیئر کے قیام کے منصوبے پر 422 ملین روپے خرچ ہونے کے بعد یہ منصوبہ یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا 13 سال گزرنے کے باوجود شہید بینظیر بھٹو چیئر فنکشنل کیوں نہیں کی گئی ہے۔ جس پو یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ شہیدبینظیر بھٹو چیئر کو فنکشنل کرانے کے لئے مزید بجٹ درکار ہے جس کے لئے پی سی ون منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید