• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ نہ دینے پر کار شو روم پر فائرنگ، گولیاں کھڑی کار پر لگیں، ملزم فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھتہ نہ دینے پر کار شو روم پر فائرنگ ،گولیاں کھڑی کار پر لگیں ،ملزم فرار ،فون پر 50لاکھ بھتہ کی کال آئی، مدعی ،کار ڈیلرز کو تحفظ فراہم کیا جائے، عامر چوہدری صدر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن ،نیو ایم اے جناح روڈ پر واقع کار شو روم پر 50 لاکھ روپے بھتہ نہ دینے پر ملزم کی فائرنگ ،خوش قسمتی سے گولیاں کھڑی کار پر لگیں۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر پولیس نے نیو ایم اے جناح روڈ پر واقع کارشوروم پر ہونے والی فائرنگ کامقدمہ درج کرلیا۔مدعی کے مطابق وہ گرومندر کا رہائشی ہے اوران کے والد کا شورم نیو ایم اے جناح روڈ پر واقع ہے۔ والد اور بھائی ذاتی کارربار کرتے ہیں۔منگل کی دوپہر موٹر سائیکل سوار ایک ملزم نے شوروم کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا،گولیاں ہماری کار پر لگیں۔

ملک بھر سے سے مزید