کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ میں ’کانسٹیشنل بینچز آرڈیننس‘ چیلنج، عدالتی معاملات میں مداخلت کا الزام،آرڈیننس سندھ ہائی کورٹ کے انتظامی امور میں براہِ راست مداخلت ہے،بیرسٹر علی طاہر کی درخواست ،قائم مقام گورنر کے ذریعے آرڈیننس کا اجرا شکوک پیدا کرتا ہے، کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار،دی کانسٹیشنل بینچز آف ہائی کورٹ آف سندھ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست بیرسٹر علی طاہر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دی کانسٹیشنل بینچز آف ہائیکورٹ آف سندھ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کا اجراء سندھ ہائیکورٹ کے انتظامی معاملات میں مداخلت ہے۔ 27ویں ترمیم کے بعد 202 ,A (6) کے تحت سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچز کو ریگولیٹ کرنے کا اختیار صوبائی اسمبلی کو دیا گیا ہے۔