• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ سیاسی صورتحال میں یکجہتی کی ضرورت ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال میں یک جہتی کی ضرورت ہے، اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج اور دھرنے کی سیاست کی بجائےاتحاد کی فضاء کو فروغ دینا چاہئے، ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے، بھارت اور افغانستان مسلسل پاکستان میں سکیورٹی اداروں، معصوم شہریوں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں، بلوچستان اور کے پی کے میں حالات خرابی کی جانب ہیں، ان دونوں صوبوں میں معاملات کو سیاسی بنیادپر حل کرنے کے اقدامات کرنا ہوں، حکومت اور اپوزیشن جماعتیں مل کر ان صوبوں کا سیاسی حل تلاش کریں۔

ملک بھر سے سے مزید