• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، 80 ارب کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 80 ارب روپے مالیت کے 9ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی جبکہ دو میگاپروجیکٹ کو حتمی منظوری کےلیے ایکنک کو بھیج دیاگیا ، سی ڈی ڈبلیوپی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا، سی ڈی ڈبلیو پی نے تعلیم کےفروغ اور پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے”چترال میں تین ارب 32کروڑ روپے مالیت کے دانش سکول کے قیام“ کے منصوبے کی منظوری دی،سی ڈی ڈبلیو پی نے7 ارب22کروڑ روپے مالیت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں نظرثانی شدہ منصوبہ ”سٹروک انٹروینشن اور کریٹیکل کیئر/کارڈیک سہولیات کی توسیع“ کی منظوری دی۔وفاقی سرکاری اداروں کی پالیسی سازی، منصوبہ بندی اور پروگرام مینجمنٹ کی استعداد بڑھانے کے لیے پانچ ارب43کروڑ روپے مالیت کے”وفاقی حکومتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ (امبریلا پروگرام)کے منصوبے ،عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے سی ڈی ڈبلیو پی نے7 ارب22کروڑ روپے مالیت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں نظرثانی شدہ منصوبہ ”سٹروک انٹروینشن اور کریٹیکل کیئر/کارڈیک سہولیات کی توسیع“ کی منظوری دی۔

ملک بھر سے سے مزید