کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو ایم اے جناح روڈ پرواقع کارشوروم پر فائرنگ کرنے اوربھتہ طلب کرنے کے واقعے کامقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیو ایم اے جناح روڈ پرواقع کارشوروم پر منگل کی شام فائرنگ کے واقعے کامقدمہ الزام نمبر 25/780بجرم دفعہ 384،385،324،34/427 کے تحت شو روم مالک کے بیٹےجواد بیگ کی مدعیت میں جمشید کوارٹر تھانے میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ مقدمہ کے مطابق 18 نومبراپنے والد اور بھائی کے ہمراہ شوروم پر موجود تھا،شوروم کے باہر کھڑی گاڑی بی واے وایے 840میری زیراستعمال تھی موٹرسائیکل پرایک شخص آیا نے جس نے ہمیں جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی گولیاں میری گاڑی پر ڈرائیونگ سائڈ گیٹ لگیں اورفائرنگ کرنے والا فرار ہوگیااسی دوران بڑے بھائی کے موبائل پر کال آئی، دوسری طرف موجود شخص نے احمد علی مگسی کہہ کر 50لاکھ کا لفظ کہا، کچھ دیر بعد بھائی کے نمبر پرمیسج آیا جس میں 50 لاکھ روپے بھتے کا تقاضہ اوردھمکی تحریر تھی میسج بھیجنے والے شخص نے اپنا تعارف احمد علی مگسی لیاری گینگ وارسے بتایا اب میں واقعہ کی رپورٹ کرنے آیا ہوں لہذا میرا دعوی ہے نامعلوم ملزم نے ہم پر جان سے مارنے کے لیے فائرنگ کی اورموبائل فون نمبر استعمال کرنے والے احمد علی مگسی لیاری گینگ وار پر 50لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کا ہے، لہذاقانونی کارروائی کی جائے۔