کراچی (اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں ملوث ملزم واصف اختر کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا۔ میمن گوٹھ پولیس کے مطابق دورانِ گشت رمضان چورنگی کے قریب مشکوک حرکات پرملزم کو روک کرتلاشی لی اورموقع سے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل وایمونیشن،900 سے زائد چلیدہ خول اور300 سے زائد سکہ برآمد ہوئے،غیرقانونی فائرنگ سے شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق تھا پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرتےہوئے ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغازکردیا ہے۔