• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری: مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری افشانی گلی کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ تھانے کے علاقےلیاری افشانی گلی کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ٹراما سینٹرمنتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت28 سالہ سبحان ولد شریف کے نام سے کی گئی،مقتول شاہ بیگ لین کا رہائشی تھا فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید