• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو موبائل مارکیٹ کے تاجر کے ملازم سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے لوٹ کر فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گارڈن تھانے کی حدود گارڈن فوارہ چوک کے قریب واقع رہائشی اپارٹمنٹ گرین ٹاور کے اندر مسلح ڈاکو موبائل مارکیٹ کے تاجر دانش کے ملازم محمد سجاد سے اسلحے کے زور پر 7لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں تاجر کو بینک سے رقم لیکر رہائشی اپارٹمنٹ پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے ۔اس دوران مسلح ڈاکو بھی تعاقب کرتے رہائشی اپارٹمنٹ پہنچ جاتے ہیں۔ شہری رہائشی اپارٹمنٹ میں لفٹ کا انتظار کررہا تھا کہ ہیلمٹ پہنے ہوئے ڈاکو تاجر کے ملازم سے رقم چھین لیتا ہے جبکہ ڈاکو کا ساتھی اسلحہ نکال کر پیچھے کھڑا رہتا ہے۔ تاجر اپنے ہاتھ اوپر کرکے کھڑا رہتا ہے۔ فوٹیج میں ایک ملزم کا چہرہ واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید