کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے متحدہ لیگل ایڈ کمیٹی کی رکن رفعت سلطانہ ایڈوکیٹ کے شوہر سید جمال زیدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی کمیٹی نے رفعت سلطانہ سے شوہر کے انتقال پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے تمام کارکنان سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم سید جمال زیدی کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔