کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جوہرآباد تھانے کی حدود شارع پاکستان واٹرپمپ چورنگی محفوظ شیرمال ہاؤس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی،متوفی کی عمر40 سال کے قریب ہےاورفوری متوفی کی شناخت ممکن ہوسکی ،ریسکیوحکام کےمطابق متوفی شخص راہ گیرتھا اورتیزرفتارموٹرسائیکل کی ٹکرسے جاں بحق ہوا، پولیس متوفی کی شناخت کی کوشش کررہی ہے، اسٹیل ٹاؤن تھانےکے علاقے گگھر پھاٹک اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 18 سالہ قادر ولد عبداللہ کے نام سے کی گئی متوفی نوجوان اس ہی علاقے کا رہائشی تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیاتاہم حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کی جا رہی ہے ۔