کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق یومیہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 70 نئے مریض داخل ہوئے۔ نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے 80 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔یوں صوبے بھر میں ڈینگی کے مجموعی داخل مریضوں کی تعداد 155 ہوگئی ہے مزید تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 27 نئے مریض داخل کیے گئے۔حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 25 نئے مریض سامنے آئے۔سرکاری اسپتالوں میں 82 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو واپس گئے۔نجی اسپتالوں میں 53مریض صحتیاب ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کی سرکاری و نجی لیبارٹریوں میں 4620افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 641افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔اعداد و شمار کے مطابق کراچی کی لیبارٹریوں میں 325 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔حیدرآباد کی لیبارٹریوں میں 316 مثبت کیسز سامنے آئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔