کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے گلشن عثمان سوسائٹی میں چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والا چور شہری کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے گلشن عثمان سوسائٹی میں فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کی گیاجہاں زخمی کی شناخت 38 سالہ فیصل ولد بشیرکے نام سے کی گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص گلشن عثمان سوسائٹی میں کسی خالی گھر میں چوری کی نیت داخل ہو رہا تھا کہ ایک شہری نے اسے روکنے کی کوشش کی توچور نے پیچکس کی مدد سے شہری کو مارنے کی کوشش کی جس پرشہری نے فائرنگ کرکے چورکوزخمی کرکے اسے پکڑلیا بعدازاں زخمی چورکوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔