• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اسٹرٹیجک ڈیولپمنٹ پلان 2020 پر عملدرآمد، ایم کیو ایم کی دستخطی مہم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی اسٹریٹیجک ڈیولپمنٹ پلان 2020 پر عملدرآمد کروانے کے کیس میں عدالت عالیہ سندھ کے آگے کراچی کے عوام سرخرو ہوئی، اگلی ہیرنگ سے پہلے ایم کیو ایم کی عوامی دستخطی مہم نے کراچی کے لوگوں میں شہری حقوق کے لئے شعور بیدار کرانے اور آگہی بڑھانے میں موثر کردار ادا کیا، ایم کیو ایم پاکستان کے تمام ذمہ داران و کارکنان نے بھرپور محنت و جانفشانی سے کام کیا لوگوں تک پیغام پہنچایا ،جس کو عوامی پزیرائی حاصل ہوئی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، تاجر، کاروباری افراد، بینکرز، صحت و طب کے پروفیشنلز، وکلا ، سماجی کارکنوں، مزدوروں، علما کرام اور اقلیتی برادری کے افراد نے دستخطی مہم میں بھرپور شمولیت کا ثبوت دیا اور اس عوامی مہم کو مزید کامیاب بنانے کے لئے وقت بڑھانے کی درخواست کی، تنظیم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عوامی درخواست پر دستخطی مہم میں 26 نومبر تک اضافہ کردیاہے، اس دوران ایم کیو ایم کے تمام مرکزی شعبہ جات، ٹاون و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان عوام سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھیں اور انہیں دستخطی مہم میں شمولیت کی دعوت دیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید