کراچی( اسٹاف رپورٹر )جیکسن پولیس نے دوہہرے قتل کے مقدمہ میں مفرور منشیات فروش کو منشیات و اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم اسماعیل خان ولد حضرت گل کے قبضے سے 6 عدد غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئے۔ملزم کے قبضے سے 380گرام آئس، 75 گرام ہیروئن، 680 گرام چرس، منشیات پیکنگ میٹیریل اور دو عدد ڈیجیٹل کانٹے بھی برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزم ریلوے کالونی، ڈاکس کالونی و ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر ہے۔