کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کےضلع جنوبی میں غیرقانونی پورشنز اور اضافی فلورز کی خرید فروخت پر مکمل پابندی عائد۔ ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو نے تمام سرکاری رجسٹرار اور بلڈرز کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لیاری، گارڈن، اولڈ سٹی اور کلفٹن کے علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کی سرگرمیاں باعث تشویش کا ہیں متعدد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس غیرقانونی پورشنز بیچنے اور مارکیٹنگ میں ملوث ہیںسپریم کورٹ احکامات کے تحت تمام غیرقانونی تعمیرات اور سب لیزنگ واضح طور پر غیرقانونی ہیں۔