• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور: مشفق الرحیم کیریئر کے 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری کے قریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میر پور ڈھاکا میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کے خلاف چار وکٹ پر 292 رنز بنائے۔ بدھ کو ایک سو واں ٹیسٹ کھیلنے والے مشفق الرحیم یادگار سنچری سے ایک رن کے فاصلے پر ہیں، انہوں نے 99رنز پانچ چوکوں کی مدد سے بنائے۔ لٹن داس 47 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔ مشفق الرحیم 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر بن گئے اور لارڈز میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید