• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے بھی جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں ویسٹ انڈیز کو تین گیندیں پہلے پانچ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔ بدھ کو نپیئر میں پلیئر آف دی میچ شائے ہوپ کی69 گیندوں پر109 ناٹ آئوٹ رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ ویسٹ انڈیز نے34اوورز کے میچ میں9وکٹ پر247 رنز بنائے ، نیوزی لینڈ نے اسکور آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ٹام لیتھم39 اور مچل سینٹنر 34رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
اسپورٹس سے مزید