• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں فتح سے ہاکی ٹیم کی عالمی رینکنگ بہتر ہوگی، کوچ

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) دورے اسپین کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہفتے سے اسلام آباد میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لئے جونیئر ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ دریں اثنا پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ محمد عثمان نے کہا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش سے کھلاڑیوں کو اچھا تجربہ ملا، کلین سوئپ سے ہماری درجہ بندی بہتر ہوگی، ہیڈکوچ طاہر زمان اسپین کے دورے اور پرو ہاکی لیگ میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ ڈھاکا سے وطن واپسی پر جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا دورے اسپین اور پرو ہاکی لیگ کی تیاری کے لئے کیمپ کا آخری مرحلہ دو تین دن میں اسلام آباد میں شروع ہوگا، قومی ٹیم 29،30 نومبر کو اسپین کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، اس کے بعد ٹیم ارجنٹائن جائے گی جہاں پرو ہاکی لیگ میں حصہ لے گی، اسپین میں لیگ کے آغاز سے قبل دو ٹیموں کے ساتھ پریکٹس میچز طے ہورہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید