• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیمیں کراچی پہنچنا شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی ایم سی اوور 40ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، کینیڈا، ہانگ کانگ، جنوبی افریقا، زمبابوے اور دیگر شریک ممالک کی ٹیمیں کراچی پہنچ چکی ہیں ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح 21 نومبر کو گورنر ہاؤس کراچی میں ایک تقریب سے ہوگا ۔ میچز کا پہلا مرحلہ 22 نومبر سے شروع ہوگا۔ میچز نیشنل اسٹیڈیم، ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی جم خانہ ، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس اور ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب (معین خان اکیڈمی) میں ہونگے۔ پاکستان ٹیم اپنے تمام میچ نیشنل ا سٹیڈیم میں کھیلے گی جو جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔
اسپورٹس سے مزید