کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھویں راؤنڈ کے تیسرے دن لاہور وائٹس نے بہاولپور کو 5 وکٹوں جبکہ پشاور نے ملتان کو 189 رنز سے ہرادیا۔ راولپنڈی میں لاہور وائٹس کو بہاولپور کے خلاف 136 رنز کا ہدف پانچ وکٹ پر پورا کرلیا۔ حسین طلعت نے 49 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت دلادی۔ محمد عمیر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور میں ہوم سائیڈ کیخلاف ملتان کی ٹیم 282 کا ہدف حاصل نہ کرسکی اور صرف 92 پر ڈھیر ہوگئی۔ ساجد خان نے39 رنز دے کر6 اور میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرکے پلیئرآف دی میچ ایوارڈ جیتا ۔