• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کرکٹ کپتان یونس خان گلوکاری بھی کرنے لگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکا شہر ہیو سٹن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کے گانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں یونس خان کو بالی ووڈ گانا ’میرے دوست قصہ یہ کیا ہو گیا سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سابق فاسٹ بولر عمر گل نے یونس کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔ سابق کپتان یونس خان نے لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ یونس خان کی گائیکی کی صلاحیتیوں کو بھی سب نے خوب سراہا ہے۔ گانے کے دوران یونس خان نے گانے کے بول میں غلطی کی جس پر ان کا گانا سننے والے اور وہ خود بھی ہنس پڑے۔

اسپورٹس سے مزید