کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی گیمز کراچی کی افتتاحی و اختتامی تقریب کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں فتتاحی و اختتامی تقریبات اور مجموعی سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی گئی، سیکیورٹی اداروں نے پارکنگ، واک تھرو گیٹس، اسنیفنگ، فین اسکریننگ اور ٹریفک پلان سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ محکمہ کھیل کے ترجمان کے مطابق افتتاحی تقریب میں 11 ہزار سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔ملکی شہرت یافتہ گلوکار حدیقہ کیانی اور علی عظمت بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔