کراچی(اسٹاف رپورٹر)کولمبو میں خواتین ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بدھ کو 299 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا ویمنز پانچ وکٹوں پر 179 رنز بنا سکیں۔ پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے 70 گیندوں پر 133 رنز بشریٰ اشرف نے 59 رنز بنائے۔