کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں سندھ پولیس گیمز کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈو، چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس سید پیر محمد شاہ سمیت دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں پولیس بینڈز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔