• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ کی نئی ٹیمیں فیصل آباد اور گلگت ہونے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں فیصل آباد اور گلگت کے ناموں پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی ٹیموں کے چھ ناموں فیصل آباد گلگت ، سیالکوٹ ،حیدر آباد راولپنڈی اور مظفر آباد کے نام بھی شارٹ لسٹ کئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ملتان سلطانز کے مابین تنازع تاحال حل نہیں ہوسکا ہے۔پی سی بی نے پانچ فرنچائزز کو ویلیوایشن دستاویزات بھجوا رکھی ہیں۔پی سی بی نے ویلیو ایشن کے بعد پانچ فرنچائزز کو تجدید کی پیشکش بھی کی ہوئی ہے۔
اسپورٹس سے مزید