• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے رینکنگ: ابرار احمد نے ٹاپ 10 بولرز میں جگہ بنالی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی گئی ہے، قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد نے ٹاپ 10 میں جگہ بنالی ہے۔بدھ کوآئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما 2 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل آئی سی سی ون ڈے میں نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔ روہت شرما رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ابرار احمد 11 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے۔شاہین آفریدی 5 درجے تنزلی کے بعد 21ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ حارث رؤف 5 درجے بہتری کے بعد 23ویں پوزیشن پر آگئے ہیں اور محمد وسیم جونیئر 20 درجے کی چھلانگ کے بعد 64ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

اسپورٹس سے مزید