• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بسیں فراہم کرنے کا وعدہ پورا کریں، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بسیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، وہ اب اسے پورا کریں، خصوصی صلاحیتوں والے بچوں کے لئے خصوصی بائیکس تیار کی جا رہی ہیں، جو انہیں مفت دی جائیں گی، بائیکس کی تقسیم کا عمل روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ وہ بدھ کو یہاںگرین لائن روٹ پرپنک بس سروس کے آغاز کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ہر طبقے کے لئے کام کر رہی ہے، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا، جلد بی آر ٹی، ایدھی اورنج لائن میں بھی پنک بسیں چلیں گی، خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سندھ حکومت نے پنک بس سروس کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، نمائش سے سرجانی ٹائون تک پنک بسیں شروع ہو چکی ہیں، خیبر پختون خوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ بھی اپنے صوبوں میں خواتین کے لئے ایسی بسیں شروع کریں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں ڈبل ڈیکر بسیں اگلے ہفتے آ رہی ہیں جو ابتدا ءمیں شارع فیصل پر چلیں گی، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ان کا روٹ مزید بڑھایا جائے گا، کوریڈور اور بی آر ٹی میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر نئی بسیں شروع کی جارہی ہیں، جن پر شہریوں کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید