کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ حیات عباس نجفی نے شیعہ تاجر شبیر قاسم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں تین شیعہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا لیکن سیکورٹی اداروں کی جانب سے آج تک کو ئی مجرم گرفتار نہیں ہوا، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس سنگین مسئلے پر کوئی سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آ رہے،سندھ حکومت اور وزیر داخلہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کب ایکشن لیں گے۔