• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ چلڈرن ڈے، میک اے وش کے بچوں کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ، علامتی بیل بجاکر تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کیا

کراچی( جنگ نیوز )ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر میک اے وش پاکستان کے بچوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور علامتی بیل بجاکر تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کیا،اس موقع پر میک اے وش فائونڈیشن پاکستان کے بانی اور CEO اشتیاق بیگ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ ممبر احمد چنائے اور ڈاکٹر فاخرہ رضوان بھی موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب میں میک اے وش فائونڈیشن پاکستان کے بانی اور CEO اشتیاق بیگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر میک اے وش کے بچوں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج مدعو کیا،تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید