کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون عابد آباد میں پہاڑی کے قریب سے65سالہ محمد کی خون میں لت پت لاش پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کی ،جبکہ متوفی کا بھائی بھی موقع پر پہنچ گیا تھا،پولیس کے مطابق مقتول عابد آباد کا رہائشی اور نشے کا عادی تھا ، تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پہاڑی سے گرنے کی وجہ سے پیش آیا ہے ، تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔