کراچی (اسٹاف رپورٹر) مددگارون فائیو ڈومیسٹک وائلنس سیل نے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گھرمیں بندخاتون کو بازیاب کرلیا ،پولیس کے مطابق18 نومبرکو خاتون کی جانب سے گھر میں بند رکھنے اور تشدد کی اطلاع ملی تھی جس پرمددگار15کی ٹیم فوری پہنچی ، موقع پر کالر کی ساس موجود تھی جبکہ گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا، اسی دوران متاثرہ خاتون کی والدہ بھی باہر موجود پائی گئیں، جو حیدرآباد سے آئی تھیں۔