• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین میں غیر اسلامی ترامیم کی اجازت نہیں دی جا سکتی، فہیم الدین شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما و ترجمان فہیم الدین شیخ نے مرکز اہلسنت سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ سربراہ پاکستان سنی تحریک علامہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے ملک کی موجودہ سیاسی و مذہبی صورتحال کے پیشِ نظر مرکزی کابینہ کا 3 روزہ اجلاس طلب کرلیا ہے، پہلاسیشن 21نومبر بروز جمعہ ہوگا ، فہیم الدین شیخ کے مطابق آئین میں کسی بھی غیر اسلامی ترامیم، یا قومی کمیشن برائے اقلیت کو ماورائے آئین اختیارات دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید