• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹس یونیورسٹی کانووکیشن، 2300 گریجویٹس کو ڈگریاں اور میڈلز دیئے گئے

اسلام آباد (ساجد چوہدری) کامسٹس یونیورسٹی کی 47ویں اور 48ویں کانووکیشن تقریب میں 2300 سے زائد گریجویٹس طلبہ کو ڈگریاں اور میڈلز دیئے گئے ، یہ تقریب جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں میں ہوئی ، کامسٹس ہیڈ کوارٹر کے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نفیس ذکریا مہمان خصوصی تھی ، اس موقع پر ریکٹر کامسٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، انچارج کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سہیل اصغر، ڈینز، ڈائریکٹرز، پرنسپل آفیسرز، فیکلٹی ممبران سمیت طلباء و طالبات اوران کے والدین نے شرکت کی، 47ویں کانووکیشن میں 29پی ایچ ڈی اسکالرز سمیت گریجویٹس کو 26یونیورسٹی میڈلز، 1160 گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں، اسی طرح 48ویں کانووکیشن میں48پی ایچ ڈی اسکالرز سمیت 1,184 گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ 54 یونیورسٹی میڈلز” اسپرنگ 2025“ کے سیشن کے طلبہ میں تقسیم کیے گئے، ریکٹر کامسٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو انڈسٹری 5.0کے تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کرنا ہوگا تاکہ وہ تیزی سے بدلتی ہوئی اسکلز مارکیٹ میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی خوشحالی و قومی خودمختاری کا راز سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی ہی میں مضمر ہے اور مصنوعی ذہانت تیزی سے ہماری زندگیوں کو بدل رہی ہے اور متعدد پیشے اگر انہوں نے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ کیا، تو اپنی اہمیت کھو دیں گے۔
اسلام آباد سے مزید