اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ضلع کچہری اسلام آباد میں لڑائی جھگڑے کے واقعہ میں گرفتار تمام ملزمان کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گزشتہ روز ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے ملزمان کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاکہ واقعے سے متعلق تفتیش مکمل کی جا سکے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔