اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے 5ملک گیر آپریشنز میں 46 کروڑ 53لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 390.52 کلو گرام منشیات برآمد کر کے دو ملزموں کو گرفتارکر لیا ہے، اے این ایف کے ترجمان کے مطابق قراقرم ہائی وے روڈ مانسہرہ کے قریب تعلیمی اداروں کے طلباء کو ملزم سے 400گرام چرس برآمد کر لی ،گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، کراچی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ جانیوالے پارسل سے لیڈیز پرس میں چھپائی گئی 124گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ،خیابان فردوسی روڈ لاہور پر ہسپتال کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی ،حیات آباد پشاور میں کوریئر آفس میں ساہیوال بھیجے جانے والے پارسل سے ٹارچ اور سیڈونچ میکر سے 1کلوگرام آئس اور علی زئی ڈسٹرکٹ پشین میں 387کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ، انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔