• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانی سمیت 5 افراد نے شہری کو بلیک میل کر کے 1 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیا لئے

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،اسٹاف رپورٹر) ایک افغانی سمیت 5افراد نے شہری کوبلیک میل کر کے اس سے ایک لاکھ 60ہزار روپے ہتھیالئے، ملزمان پولیس ملازم بن کر اسے ہتھکڑی لگاکر ہمراہ لے گئے ،تشدد کیا اورزبردستی رقم چھین لی ،تھانہ دھمیال پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پرچار دن گزرنے کے باوجودنہ توکارروائی کی اور نہ ہی اسے ای ٹیگ نمبرجاری کیا،خالد کالونی چکری روڈ کے رہائشی شوکت علی نے جنگ کوبتایاکہ اس نے ایک موبائل شاپ کے مالک چاند کواپنے موبائل سے میموری کارڈنکال کردیاکہ اس میں نعتیں اور تقریریں وغیرہ بھردو،دکان دار نے میموری کارڈ سے سائل کی بیوی کی تصاویر نکال کر چھانگا نامی افغانی کودے دیں ،جس نے مجھے کہا کہ تمہاری بیوی کی تصویریں میرے پاس ہیں نیٹ پر اپ لوڈ کر دوں گا، مجھے پیسے دوجومجھے بلیک میل کرکے 10ہزار روپے لے گیا،لیکن تصویریں ڈیلیٹ نہ کیں،15نومبر کی رات 9بجے میں جب میں اپنے گھر والی گلی میں پہنچا تووہاں 4افراد کھڑے تھے جنہوں نے مجھے روک کر کہا کہ ہم پولیس والے ہیں اور مجھے ہتھکڑی لگا کر اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا لیا اور گاڑی میں کوٹھا موڑ کی طرف لے گئے،مجھ سےمیرا موبائل چھین لیا اور کہا کہ ہمیں پیسے دونہیں توگولی ماردیں گے، میری جیب سے انہوں نے 30ہزار روپے نکال لئے اور مزیدرقم کا تقاضا کیا۔ ملزمان مجھے کہتے رہے کہ تمہارے خلاف 4پرچے ہیں اور تمہاری عورتوں کی تصویریں اور ویڈیوز ہمارے پاس ہیں ۔ جس پروہ مجھے میرے گھر لے آئے اورزبردستی میرے گھرکی تلاشی لی اور سائل کے گھرسے ایک لاکھ 20ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے، جنگ کے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او دھمیال انسپکٹر اسرار نے کہاکہ میرے پاس اب تک کوئی درخواست نہیں آئی نہ ہی ای ٹیگ لگاہے ادھرادھر درخواست گھوم رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید