راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سروے کرنے والے اہل کار پرتشدد کرکے سرکاری ٹیب چھین لیاگیا،تھانہ صادق آباد کو عبید آفتاب نے بتایاکہ پنجاب حکومت کے تحت PSER میں بطور اینومیریٹر کے طور پر کام کررہا ہوں ایک گھر کا سروے کررہے تھا کہ اچانک ایک شخص نے مجھ سے میرا ٹیب چھین لیا جو مجھے گورنمنٹ کی طرف سے سروے کرنے کے لیے ملا تھا جب میں نے اسے کہا کہ یہ ٹیب مجھے واپس کریں تو اس نے صاف انکار کیا اور اس کے ساتھ مجھ پر تشدد کیا ، گالیاں دیں، مجھے مارنے کی دھمکیاں دیں اور باقی سروے کرنے سے منع کیا اور میرا ٹیب اپنے ساتھ لے گیا۔